ویکسین بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ میں آگ لگ گئی

ویکسین بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ میں آگ لگ گئی

بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگ گئی تاہم کورونا کی ویکسین بنانے والا حصہ آتشزدگی سے متاثر نہیں ہوا، یہ دنیا کا ویکسین بنانے کا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔

اے ایف پی کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ میں آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کی گئی کووی شیلڈ ویکسین کی کروڑوں خوراکیں تیار ہورہی ہیں جو انڈیا سمیت دنیا بھر میں سپلائی ہوں گی۔

سیرم انسٹی ٹیوٹ کے اندرونی ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث کورونا وائرس ویکسین کی پروڈکشن کا عمل متاثر نہیں ہوگا کیونکہ آگ نئے پلانٹ میں لگی ہے جو ابھی زیر تعمیر ہے۔

پونے شہر میں واقع یہ پلانٹ 100 ایکڑ رقبے پر واقع ہے جس میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی چھ سے سات گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد 1966 میں سائرس پونا والا نے رکھی تھی ، کورونا وائرس سے پہلے بھی یہاں مختلف بیماریوں کی ویکسینز کی سالانہ ڈیڑھ ارب خوراکیں تیار کی جاتی تھیں جو 170 ملکوں کو ایکسپورٹ ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں