ویب کیمرے کی مدد سے چور گرفتار

ویب کیمرے کی مدد سے ایک نارویجن نے اپنا چوری شدہ کمپیوٹر چور سمیت بر آمد کر لیا۔یہ واقعہ گذشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب ایک نارویجن نے اپے گھر میں

web camraپینٹ کروایا۔پینٹر نے مالک مکان سے درخواست کی کہ اسکا بٹوہ اس کے بیڈ روم میں گر گیا ہے اس لیے اسے وہاں جانے دیا جائے۔وہ وہاں سے اپنا بٹوہ لے کر چلا گیا۔اس کے جانے کے بعد مالک مکان کو پتہ چلا کہ وہ صرف اپنا بٹوہ ہی نہیں بلکہ اسکا کمپیوٹر بھی لے گیا ہے۔مالک مکان نے اپنے موبائیل پر جاسوسی کے پروگرام کے ذریعے اسکا ایڈرس معلوم کرنے کی کوشش کی تو اسے کمپیوٹرپر چیٹنگ کرتے ہوئے پایا۔اس نے اس کے بعد اسکی تصاویر بنائیں جو کہ کافی سیاہ تھیں۔ اس نے تصویر کو روشن کیا تو چور کمپیوٹر کے سامنے صوفہ پر سو رہا تھا۔مگر اب وہ مزید انتظار نہیں کر سکتا تھا اس نے اسپیکر پر چور کو آواز دی ساتھ ہی پولیس کو بھی اطلاع دے دی۔پولیس نے چور کو گرفتار کر کے مسروقہ کمپیوٹر بر آمد کر لیا اور اسے عدالت نے تیس گھنٹہ مفت پبلک سروس، 45000 کرائون جرمانے اور تین ہزار مقدمہ کے اخراجات کی ادائیگی کی سزا سنائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں