وہ ہیلمٹ جسے پہن لیں تو آپ کے بال پھر سے گھنے ہوجائیں، بنانے والے نے دعویٰ کردیا

وہ ہیلمٹ جسے پہن لیں تو آپ کے بال پھر سے گھنے ہوجائیں، بنانے والے نے دعویٰ کردیا

خواتین کے ساتھ موازنے میں دیکھیں تو بھلے ہی مرد اپنی ظاہری شکل و صورت پر اس قدر متفکر ہوتے ہیں لیکن جب بال گرنے اور گنجا ہونے کا ذکر آئے تو مرد شاید خواتین سے بھی زیادہ فکر مند ہو جاتے ہیں۔ اب ایسے فکرمند مردوں کے لیے ایک ہیلمٹ تیار کر لیا گیا ہے جن کے بال گرنے کی وجہ سے کم رہ گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس ہیلمٹ کی قیمت ساڑھے 700پاﺅنڈ(تقریباً 1لاکھ 38ہزار روپے )ہے اور اس کے موجد کا دعویٰ ہے کہ جومردوخواتین اس ہیلمٹ کو پہننا شروع کر دیں گے ان کے بال دوبارہ گھنے ہو جائیں گے۔

یہ ہیلمٹ بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس کے اندر 80لیزر لگی ہوئی ہیں جو بالکل اسی ڈیوائس کی طرح کام کرتی ہیں جو کلینکس میں ڈاکٹر بالوں کو روکنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔یہ نسبتاً کم درجے کی لیزر تھراپی ہے جس سے نقصان بھی نہیں ہوتا اور بالوں کی نشوونما بھی بہترین ہو جاتی ہے۔ اس سے نہ صرف موجودہ بالوں کی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ نئے بال بھی اگنا شروع ہو جاتے ہیں۔بہتر نتائج کے لیے اس ہیلمٹ کو روزانہ 20سے 25منٹ کے لیے پہننا ہو گا۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ یہ ہیلمٹ بالخصوص خواتین کے لیے بنایا گیا ہے کیونکہ مرد تو ہیئر ٹرانسپلانٹ کے ذریعے بھی اپنے بال واپس پا لیتے ہیں لیکن جن خواتین کو بال گرنے کا مسئلہ ہو، وہ ٹرانسپلانٹ بھی نہیں کروا سکتیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں