وہ وقت جب خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے

وہ وقت جب خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے

سال میں دو مواقع ایسے ہیں جب خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہو جاتا ہے۔ یہ وہ مواقع ہوتے ہیں جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آ جاتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر کے مسلمان قبلہ کی سمت کا تعین کر سکتے ہیں۔ گزشتہ پیر کے روز عجب مظہر دیکھنے میں آیا جب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آ گیا اور اس کا سایہ ختم ہو گیا۔اس دوران چاند اتنا قریب اور واضح تھا کہ مکہ کے لوگ اسے خالی آنکھوں سے واضح طور پر دیکھ سکتے تھے۔ سعودی گزٹ کے مطابق جدہ ایسٹرانومی ایسوسی ایشن کے صدر ماجد ابو زہرہ کا کہنا تھا کہ ”سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے پر بھی مسلمان قبلہ کی سمت کا تعین کرتے ہیں تاہم چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے پر بھی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ “

اپنا تبصرہ لکھیں