وہ خفیہ ایجنسی جس نے خاموشی سے دنیا کے 800 انتہائی معروف لوگوں کو مار ڈالا، مگر کیسے؟ تفصیلات آپ سوچ بھی نہیں سکتے

وہ خفیہ ایجنسی جس نے خاموشی سے دنیا کے 800 انتہائی معروف لوگوں کو مار ڈالا، مگر کیسے؟ تفصیلات آپ سوچ بھی نہیں سکتے

 اپنے ملک کے تحفظ کے لئے تو دنیا کی ہر خفیہ ایجنسی کام کرتی ہے لیکن کچھ ایسی خفیہ ایجنسیاں بھی ہیں جن کا اصل مقصد دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنا، بے امنی پھیلانا، اور خون بہانا ہوتا ہے۔ ایسی جرائم پیشہ خفیہ ایجنسیوں میں اگر سرفہرست ایجنسی کی بات کی جائے تو وہ اسرائیل کی ’’موساد‘‘ ہے جو اب تک بین الاقوامی اہمیت کی حامل سینکڑوں شخصیات کا قتل کر چکی ہے۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے پہلا ہائی پروفائل قتل آزادی فلسطین کے لئے مہم شروع کرنے والے مشہور جنگجو ودیع حداد کا کیا۔ ودیع اپنی جان کو لاحق شدید خطرات کے باعث عراقی دارلحکومت بغداد میں انتہائی سخت سکیورٹی میں رہ رہا تھا، مگر یہ سکیورٹی اس کے کسی کام نا آ سکی۔ اس کے قریبی لوگوں میں موساد کا ایک ایجنٹ موجود تھا جس نے ایک دن خاموشی سے اس کے ٹوتھ پیسٹ کی جگہ اسی سے ملتا جلتا لیکن زہر آلود ٹوتھ پیسٹ رکھ دیا۔ یہ زہریلا ٹوتھ پیسٹ موساد کی زیرنگرانی ایک لیبارٹری میں تیار کیا گیا تھا۔ ودیع حداد نے اسے استعمال کیا اور زہر کے اثرات کے باعث اس کے جسم سے جگہ جگہ سے خون جاری ہو گیا اور یوں وہ تڑپ تڑپ کر بیچارگی کی موت مر گیا۔

جنوری 2010 میں موساد کے خفیہ ایجنٹس کی ایک ٹیم کھلاڑیوں اور سیاحوں کا روپ دھار کر دبئی کے البوستان ہوٹل پہنچی۔ انہیں معلوم تھا کہ حماس کا اہم رہنما محمود المبوح اسی ہوٹل میں قیام کے لئے آ رہا تھا۔ موقع پا کر یہ ایجنٹ اس کے کمرے میں گھسے اور ایک الٹراساؤنڈ آلے کے ذریعے اس کی گردن میں زہر داخل کیا۔ چند لمحوں میں ہی اس کی موت ہو گئی، لیکن جب تک اس قتل کی خبر عام ہوئی یہ خفیہ ٹیم ملک سے باہر جا چکی تھی۔

مصنف برگ مین اپنی کتاب لکھتے ہیں کہ موساد نے اسی طرح کی شاطرانہ چالوں سے اہم شخصیات کے قتل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور گزشتہ صرف ایک دہائی کے دوران 800 اہم لوگوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ یہ ایجنسی کل کتنے لوگوں کے قتل میں براہ راست ملوث ہے، یقیناً یہ تعداد ہزاروں میں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں