وہ انٹرنیٹ براؤزر جو گوگل کروم سے 30 فیصد زیادہ تیز رفتار سے ویب سائٹ کھولتا ہے، انٹرنیٹ کی کم رفتار سے ستائے لوگوں کے لئے خوشخبری آگئی

pic

گوگل کا کروم براؤزر اس وقت دنیا کے مقبول ترین انٹرنیٹ براؤزرز میں سے ایک ہے لیکن نئے فائر فوکس براؤزر نے اپنی حیرت انگیز رفتار اور بہترین کارکردگی سے نا صرف انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے بلکہ گوگل کے کروم براؤزر کیلئے بھی ایک بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیا ’فائر فوکس کوانٹم‘ براؤزر گوگل کے کروم براؤزر سے 30فیصد تیز ہے جبکہ سست رفتار نیٹ ورکس استعمال کرنے والوں کے لئے بھی یہ ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ ان نیٹ ورکس پر بھی اس کی رفتار عام براؤز کی نسبت تقریباً دو گنا زیادہ ہے۔
اگرچہ فائر فوکس براؤزر پہلے بھی کافی مقبول تھا لیکن گزشتہ چھ سال کی تحقیق اور پھر ڈیڑھ سال کے انجینئرنگ ورک کے بعد فائر فوکس میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔ اب اس کا تازہ ترین ورژن ’فائر فوکس کوانٹم‘ میدان میں آچکا ہے جو کہ گوگل کروم سے 30 فیصد زیادہ تیز ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں