ولی عہد شہزادہ ہاکون کی پریشانی

نارویجن ولی عہد شہزادہ ہاکون آجکل اپنے بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں ۔اس فیصلے کی وجہ سے انہیں مختلف حلقوں کی نقطہ چینی کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں کے مطابق انکے اس فیصلے سے شاہی خاندان کی عوامی مقبولیت میں کمی آ جائے گی۔اور شاہی خاندان کے بچوں کو عوام میں کم گھلنے ملنے کے مواقع میّسر آئیں گے۔
شہزادہ ہاکون کا کہنا ہے کہ میں اس بات کو سمکجھتا ہوں کہ عوام کا اپنا نقطہ نظر ہے۔انہوں نے اپنی دس سالہ بیٹی شہزادی انگرڈ الیگزنڈرا کو انٹر نیشنل اسکول میں اس لیے داخل کروایا ہے کہ وہ انگلش لکھنا پڑھنا سیکھ لے۔اسکول کی سالانہ فیس ایک لاکھ کرائون ہے۔
انکا کہنا ہے کہ ان کے بچے سرکاری اسکول میں اچھی تعلیم حاصل کر رہے تھے مگر وہ انہیں مزید بہتر تعلیم دلانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں