وفاقی حکومت کا 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے کا اعلان 

وفاقی حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے کا اعلان کر دیاہے ، شفقت محمود نے بتایا کہ این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کی منظوری دیدی ہے ، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے طلباءکے والدین کو ہدایات جاری کر دی ہیں ، کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنا مشکل فیصلہ تھا ، 15 ستمبر سے ہائیر ایجو کیشن کے ادارے جامعات اور پروفیشنل کالجز کھل جائیں گے اور طلباءتعلیم حاصل کر نے کیلئے جا سکتے ہیں ، میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی کلاسز بھی 15 ستمبر سے شروع ہو جائیں گی ۔ اس کے علاوہ نویں اور دسویں جماعت کیلئے بھی کلاسز 15 ستمبر سے ہی شروع کر دی جائیں گی ۔

انہوں نے کہ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہواہے کہ تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے ، صورتحال کے 7 دن بعد 23 ستمبر کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور پھر چھٹی سے آٹھویں جماعت تک سکول کھولے جائیں گے اور اس کے بعد 30 ستمبر کو جائزہ لینے کے بعد پرائم سے چھٹی تک بھی کلاسوں کو بحال کر دیا جائے گا ۔

شفقت محمود کا کہناتھا کہ کورونا کے باعث بچوں کے امتحانات لینا ممکن نہیں تھا ، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا ، صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر والدین کے مشکور ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں