وطن عزیز کی سنگین صورتحال پہ ناروے سے شاہد جمیل کا بیان

نمائندہء خصوصی
ناروے میں پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سابق لیڈر شاہد جمیل نے اردو فلک سے ایک گفگتگو کے دوران اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے انہوں نے پاکستان میں بگڑتی ہوئی اخلاقی اور امن عامہ کی صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شاہد جمیل نے کہا کہ یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ پاکستان میں ایسے تشویشناک واقعات پے در پے پیش آ رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی قوم کا سر پوری دنیا میں شرم جھک گی اہے۔سب سے پہلے کرکٹ کے میچ کے بعد کھلاڑیوں کا رویہ بہت غیر اخلاقی تھا اس سے اگلے روز پاکستان کی اکثریتی سیاسی پارٹی تحریک انصاف کے کارکنوں کا رویہ خواتین کے ساتھ انتہائی غیراخلاقی تھا جو کہ پارٹی ورکروں اور لیڈروں کی بد نظمی کا ثبوت ہے۔ہر شخص نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے اور قوم مادر پدر آزاد ہو گئی ہے۔
اس کے بعد پشاور میں اسکول میںدہشت گردی کے حملوں میں اتنی بڑی تعداد میں بچوں کا ہلاک ہونا پوری قوم کے لیے انتہائی شرمناک اور افسوس ناک واقعہ ہے۔اس دکھ بھرے واقعہ کے پیچھے کئی سیاسی پارٹیوں اور حکومت کی نا اہلی کے ستاھ قوم کی گرتی ہوئی اخلاقی حالت کا ہاتھ ہے۔پاکستان کی مذہبی جماعتوں کو کھلی آزادی ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگ مذہب کی آڑ میں خون خرابہ کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ سیاسی پارٹیوں میں اندر ہی اندر اس قدر اختلافات ہیں کہ اس کی وجہ سے ملک میں امن عامہ کی صورتحال زبردست خطرے سے دوچار ہے۔جب تک ہم سب عوامی اور سیاسی سطح پر متحد نہیں ہوں گے ملکی صورتحال ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ہمارا دل اس موقع پر خون کے آنسو رو رہا ہے۔ان چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کا کیا قصور تھا۔آخر ہمارے بھی بچے ہیں اگر ان کے ساتھ کل کو کچھ ہو جائے تو ہم کیا کریں گے۔یہ شہید ہونے والے بچے پوری قوم کے بچے ہیں اور ہم سب ان کے والدین کے دکھ میں شریک ہیں۔یہاں ہمارے نارویجن دوستوں نے بھی ہمارے ساتھ دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جمعہ کو پورے ناروے میں اس دہشت گردی میں شہید ہونے والے بچوں کا سوگ منایا جائے گا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی جائے گی۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں