وزیر امیگریشن لست ہاؤگ کی مہاجرین کی صورتحال جاننے کے لیے افریقی ممالک کا دورہ

نارویجن وزیر برائے انٹیگریشن اور انضمام لست ہاؤگ مہاجرین کی صورتحال جاننے کے لیے افریقی ممالک کا دورہ کریں گی۔لست ہاؤگ نے اخبار وی جی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وفد افریقی ممالک میں مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کئی مہاجرین کا تعلق دوسرے ممالک سے بھی ہے۔یہ دراصل بھولے ہوئے مہاجرین ہیں۔
لست ہاؤگ اپنے شعبے کے سات افاراد کے ساتھ دورے پر جائیں گی۔وہ یہ دورہ جنوبی اور شمالی افریقہ کے ممالک میں کریں گی۔تاہم حفاظتی نقطہ نظر کے تحت انہوں نے ان ممالک کا نام نہیں بتایا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسے میں وہ ان تنظیموں سے بھی ملاقات کریں گی جن کے پاس مپاجرین کے بارے میں معلومات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناروے اور دوسرے ممالک نے مہاجرین کے بر اعظم افریقہ کو فراموش کر دیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں