وزیر اعظم عمران خان صحافیوں سے ملاقات کر رہے تھے کہ فرانسیسی صدر کا فون آ گیا پھر وزیراعظم نے انہیں ایسی بات کہہ کر فون بند کر دیا کہ صحافیوں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

وزیر اعظم عمران خان صحافیوں سے ملاقات کر رہے تھے کہ فرانسیسی صدر کا فون آ گیا پھر وزیراعظم نے انہیں ایسی بات کہہ کر فون بند کر دیا کہ صحافیوں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

 وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعظم ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات جاری تھی کہ فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کا فون آگیا ، عمران خان نے یہ کہ کر بات کرنے سے انکار کر دیا کہ ابھی میٹنگ میں ہوں بعد میں بات کروں گا۔

نجی ٹی وی چینل’’سما نیوز‘‘ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  سے صحافیوں کی ملاقات جاری تھی کہ  فرانسیسی صدر کا فون آگیا  انہوں نے میٹنگ کا کہہ کر بعد میں بات کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کال کاٹ دی ،معروف صحافی مبشر لقمان نے اس حوالے سے کہا کہ یہ تمام واقعہ ہمارے سامنے پیش آیا اس لئے ہم اس کے گواہ ہیں کہ عمران خان نے ایمانول میکرون سے گفتگو نہیں کی انہوں نے کہا کہ میرے لئے پاکستان پہلے ہے ابھی میرے ساتھ مہمان ہے میٹنگ میں مصروف ہو ں اس لئے ابھی بات نہیں کر سکتا ۔

تجزیہ نگار خالد عظیم نے اس حوالے سے کہاکہ اگر کوئی غیر ملکی کال ہو تو اس کا پروٹوکول یہ ہوتا ہے کہ پہلے دفتر خارجہ کے مابین بات چیت ہوتی ہے اور وزیر اعظم کے مصروفیات کو سامنے رکھتے ہیں اور پھر ٹائم طے ہونے کے بعد کال آتی ہے ،اس کا مطلب فرانسیسی صدرنے بنا بتائے کال کی تھی،اگر وزیر اعظم مصروف ہیں تو اسمیں وزیر اعظم کا کوئی قصور نہیں وہ یہ کہہ کر کال کاٹ سکتے ہیں کہ میں ابھی مصروف ہوںاور میں فارغ ہوکر آپ سے بات کر لوں گا ۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان سے آج ملک بھر سے مختلف میڈیا ہاو¿سز سے تعلق رکھنے والے نامور صحافیوں ،تجزیہ کاروں نے ملاقات کی جس میں عمران خان نے ملکی امور پر گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں