وزیراعظم کا سانحہ ساہیوال پر وزراکے متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار،تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس کی کہانی باہر آ گئی

وزیراعظم کا سانحہ ساہیوال پر وزراکے متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار،تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس کی کہانی باہر آ گئی

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی باہر آ گئی، وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر وزراء کے تیاری کے بغیر اورمتضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے ،انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش نہیں، اگر اپوزیشن مطالبہ کرے گی تو جوڈیشنل کمیشن بھی بنا دیں گے ،پانچ ماہ مشکل گزارے اب عوام کو بہتری کی خبریں بھی ملنی چاہئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منی بجٹ سے قبل ہونے والے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے ساہیوال فائرنگ واقعہ پر متضاداور بغیر تیاری کے بیان بازی کرنے پر وزراء کو جھاڑ پلا دی۔ وزیراعظم نے سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بغیر تیاری کے میڈیا کے سامنے نہ آئیں ،سانحہ ساہیوال انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے، جے آئی ٹی تحقیقات کے بعد اگر اپوزیشن مطالبہ کرے تو جوڈیشل کمیشن بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے، اس معاملے میں معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ماضی کے حکمرانوں نے غلطیاں کیں،ہم پولیس نظام میں اصلاحات لائیں گے، ہم نے پانچ ماہ مشکل وقت گزارا ،اب بہتری کی خبریں بھی عوام تک پہنچائی جائیں، ہم گزشتہ حکومتوں سے بہتر ثابت ہوئے ہیں ،فرق صاف نظر آنا چاہئے ۔ وزرا ور پارٹی رہنما حکومتی اتحادی ارکان نے بھی سانحہ ساہیوال پر سخت اقدامات کا مشورہ دیا جبکہ ارکان اسمبلی حلقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں