وزیراعظم سے برفیلی پہاڑیوں میں خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کی ملاقات

وزیراعظم سے  برفیلی پہاڑیوں میں خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز  کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان  سے سوات کی برف پوش پہاڑیوں میں خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز  نے  وزیراعظم آفس میں ملاقات کی،انسداد پولیو ورکر عرفان اللہ کی برف کے پہاڑوں میں جاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،انسداد پولیو مہم کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے پولیو ورکر کو وزیراعظم آفس میں خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم آفس میں پولیو ورکر عرفان اللہ کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔بابر بن عطا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیو ورکر ہمارے ہیرو ہیں، ان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔انسداد پولیو کے فوکل پرسن نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز کی ہمت اور بہادری سے جلد پاکستان پولیو سے پاک ہو جائے گا۔بابر بن عطا نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے کوشش جاری رہے گی، پولیو ورکرز کو اپنے کام پر فخر کرنا چاہیے۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے بھی پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک سے پولیو کے خاتمے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں