وزیراعظم اور صدر کی رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

وزیراعظم اور صدر کی  رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان اور  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ روزہ انسان کے اندر پرہیزگار، ایثار اور ہمدردی کے جذبات پیدا کرتا ہے۔ بھوک، پیاس کو برداشت کرنے سے دوسروں کا احساس اور ہمدردی کا جذبہ بڑھتا ہے۔ اس وقت عالم انسانیت کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے۔ گزشتہ رمضان المبارک میں قوم کا وبا کو ممکن حد تک روکنا قابل ستائش تھا۔ اس سال بھی علما و مشائخ کی مشاورت سے نماز تراویح کے لیے متفقہ تدابیر بنائی گئی ہیں، ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ہمیں اس نازک صورتحال کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے۔ بابرکت مہینے میں ایثار اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہمیں ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے اندر تقویٰ پیدا کرنے کیلئے رمضان کے روزے فرض کیے۔ رمضان المبارک کا مہینہ محتاط انداز میں زندگی گزارنے کی تربیت کا موقع فراہم کرتا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ شدید اور خطرناک ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی جانوں پر ظلم کرنے سے منع فرماتا ہے۔عبادات کی انجام دہی محفوظ ماحول میں کرنا ہوگی اور اپنی جانوں پر ظلم نہیں کرنا۔ نماز تراویح اور اعتکاف سے متعلق طے ایس او پیز پر بھی بھرپورعمل کریں۔

Image

اپنا تبصرہ لکھیں