والنٹئیر

v1ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں کے بارے میں مقامی لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ہم کو یا تو رضاکارانہ کاموں کا علم ںہیں یا پھر جان بوجھ کرایسے کاموں میں دلچسپی نہیں لیتے اور یہ واقعی حقیقت بھی ہے-کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہوے بھی جس کی 75 آبادی کسی نہ کسی تنظیم یا ادارے کے ساتھ فلاحی کاموں میں بغیر کسی زاتی مفاد اور معاوضے کے مصروف عمل ھے- جس کی وجہ سے بیشمار لوگوں کو نہ صرف فائدہ ہوتا ھے ۔بلکہ حکومت کی مدد ہوتی ہے۔ اور ملک کا نام بھی روشن ہوتا ہے ۔اور خود انسان کو دوسروں کی مدد سے جو روحانی خوشی اور سکون ملتا ھے وہ خوشی ہم کسی قیمت پر کسی بازار سے نہیں خرید سکتے-جبکہ باحثیت مسلما ن ہمارا دین ہم کو سب عبادتوں میں حقوق العباد کو افضل ترین عبادت کا درجہ دیتا ہے- دین اسلام تو ہے ہی انسانیت کی فلاح و بہبود پر مبنی مذہب تو پھرہم لوگ آخر کیوں فلاحی کاموں سے لاتعلق رہ سکتے ہیں یہ سوچنے کی بات ھے!آخر اتنی بے حسی کیوں؟؟آج ہماری قوم اسی بے حسی کی وجہ سے دنیا میں اس قدر ناکام و نامراد ہو کے رہ گئی ہے۔جو قومیں دوسروں کی مدد بے غرض ہو کر کرتی ہیں اللہ انہیں دنیا میں بلند مقام دیتا ہے خواہ اس کا تعلق کسی بھی فرقے یا ملک سے ہو۔جیسے آج دنیا میں ناروے ایک ترقی یافتہ ملک کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ اسکا فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناہے۔یہاں بسنے والے پاکستانی تارکین وطن ہر بات میں نارویجنوں کی تقلید کرتے ہیں کاش ان کے فلاحی کاموں کی تقلید کر کے اپنی زندگیاں سنوار لیں۔
یوں توہمارے پاکستانیوں کی بھی کی تنظیمیں توہیں مگر ان میں صرف گنتی کی مذہبی تنظیمیں ھی کامیاب اور سرگرم نظر آتی ھیں-جبکہ باقی زات برادری تک محدود ہیں-یا پھر آپس کی get to gather ٹایپ کے فنکشن تک محدود ہیں- اسلیے گذارش ہے کہ ہمیں اپنی زات برادری سے نکل کر ہر اچھی تنظیموں کے ساتھ ملکر بڑھ چھڑ کر حصہ لینا چاہیے-

اور آخر میں کچھ وضاحت لفظ رضاکار کی یا volunteer کی تعریف wikipedia کے مطابق-
Volunteering. is generally considered an altruistic activity and is intended to promote goodness or improve human quality of life. In return, this activity can produce a feeling of self-worth and respect. There is no financial gain involved for the individual. Volunteering is also renowned for skill development, socialization, and fun. Volunteering may have positive benefits for the volunteer as well as for the person or community served.[1] It is also intended to make contacts for possible employment. It is helping, assisting, or serving another person or persons without pay. Many volunteers are specifically trained in the areas they work, such as medicine, education, or emergency rescue. Others serve on an as-needed basis, such

اپنا تبصرہ لکھیں