واشنگٹن پوسٹ نے بھارت میں کورونا بحران کا ذمہ دار مودی کو قرار دے دیا

واشنگٹن پوسٹ نے بھارت میں کورونا بحران کا ذمہ دار مودی کو قرار دے دیا

 امریکی انگریزی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارت میں کورونا بحران کا ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی کو قرار دے دیا ، اخبار لکھتا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود بھارت میں سیاسی اجتماعات کی اجازت دی گئی ، اپنے لوگوں کی صحت اور زندگی سیاسی مقاصد کی نذر کی گئی ۔

واشنگٹن پوسٹ لکھتا ہے کہ کورونا وباء میں مودی کے پاس اپنی ساکھ بچانے یا بھارت کو بچانے کی آپشن میں نریندر مودی نے اپنے آپ کو بچایا ۔ بھارتی نژاد امریکی پروفیسر سومتھ گانگولی لکھتے ہیں کہ ہندو ووٹ بینک بڑھانے کے لئے مودی جی نے بڑی بڑی ریلیاں منعقد کروائیں  اور جلسے کئے،  کمبھ میلے کی اجازت دی گئی جس میں ایک ملین سے زائد افراد شریک ہوئے۔

سومتھ گانگولی نے لکھا کہ مودی عوام کی پرواہ کرتے تو لوگوں کی ویکسی نیشن پر دھیان دیتے لیکن ان کی لاپرواہی کا نتیجہ یہ ہوا کہ لوگ سڑکوں پر آکسیجن کیلئے تڑپتے نظر آئے، پارک شمشان گھاٹ میں تبدیل ہوئے۔لوگوں نے تنقید کی تو مودی جی نے حقاٗق چھپانے کیلئے سوشل میڈیا پر تنقیدی پیغامات ہٹوا دیے ۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نریندر مودی کے حقائق پر پردہ ڈالنے کے بعد بھی سب جانتے ہیں کہ کون بھارت میں کورونا بحران کا ذمہ دار ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں