نیویارک میں سکولز بند کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کتنی کمی ہوئی؟ جان کر آپ بھی کہیں گے اب سکول بند نہیں ہوں گے

نیویارک میں سکولز بند کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کتنی کمی ہوئی؟ جان کر آپ بھی کہیں گے اب سکول بند نہیں ہوں گے

کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے دنیا بھر میں سکول بھی بند کر دیئے گئے لیکن اب نیویارک میں سکولوں سے کورونا وائرس پھیلنے کے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آگیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سٹی یونویرسٹی آف ہانگ کانگ کے تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ سکول بند رکھنے سے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے میں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ نیویارک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ نیویارک میں سکول صرف 4فیصد کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بنے۔

رپورٹ کے مطابق نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ سکول بند رکھنے سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں صرف 4فیصد کمی واقع ہوئی۔ اس کے برعکس سماجی فاصلے کی پابندی اور عوامی اجتماعات کی ممانعت سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں 47فیصد اور کورونا سے اموات میں 51فیصد کمی واقع ہوئی۔ سائنسدانوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول کے بچوں کا ایسے لوگوں سے رابطہ کم ہوتا ہے جنہیں کورونا وائرس لاحق ہونے کا امکان ہو۔ اس کے برعکس کام کی جگہوں اور دیگر ایسے مقامات جہاں بالغ افراد کی اکثریت ہو وہاں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں