نیند اڑا دینے والے تاریخی ڈراؤنے واقعات

nind 22

  وسیم ساحل

انسان ہمیشہ سے تجسس پسند رہا ہے تاریخ کے ڈراؤنے واقعات. تحریرں سپینسسےسے بھرپو

قصوں کہانیوں ,اب بتیوں کی انسانی زندگی میں ہمیشہ سے بڑی اہمیت رہی ہے۔ اگرچہ اکثر لوگ 
رومانوی کہانیاں پسند کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ خوفناک کہانیوں کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی خوفناک کہانیوں کو پسند کرتے ہیں تو مندرجہ ذیل کا مطالعہ ضرور کریں کیونکہ انہیں دنیا کی خوفناک ترین کہانیاں کہا جاتا ہے اور ان پر ڈرامے اور فلمیں بھی بن چکی ہیں۔ 
ایمٹی ول:۔
یہ امریکہ کی سب سے خوفناک داستان ہے جو 1974ءمیں نیویارک شہر کے ایک گھر میں پیش آئی جو ایمٹی ول کے نام سے مشہور ہے۔ یہاں رونالڈ ڈیفو جونیئر نامی شخص نے اپنے ماں باپ اور چار بچوں کو قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد یہاں جو بھی آیا اسے مقتولوں کی روحیں پھرتی نظر آئیں اور آج تک لوگ اس گھر کے قریب سے بھی گزرنے سے گھبراتے ہیں۔
nind 33
اوکی گہارا جنگل:۔
 یہ جنگل جاپان میں کوہ فیوجی کے دامن میں واقع ہے۔ یہاں جگہ جگہ انسانی لاشیں پڑی ملتی ہیں۔ جاپانیوں کیلئے یہ خودکشی کیلئے پسندیدہ ترین جگہ ہے اور ہر سال درجنوں کی تعداد میں لوگ اس جنگل میں جا کر خودکشی کرتے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہاں مرنے والوں کے بھوت پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ٹاور آف لندن:۔ 
یہ ایک 900 پرانا قلعہ ہے جہاں ایک وقت پر شاہی قیدیوں اور خطرناک جانوروں کو رکھا جاتا تھا۔ یہاں متعدد بدروحوں اور بھوتوں کو دیکھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور یہ سمجھا جاتا
جاتا ہے کہ قلعے میں واقع مارٹن ٹاور کے حصہ پر ریچھ کی شکل والی ایک بدروح کاقبضہ ہے جسے دیکھ کر ایک گارڈ خوف سے مر بھی چکا ہے۔
  • اپنا تبصرہ لکھیں