نیلسن ایسٹ لنکا شائر کے منتخب کائونٹی کونسلروں کا ہنگامی اجلاس

نیلسن میں ہنگامی اجلاس کائونٹی کے منتخب کونسلر میاں اظہر علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں کائونٹی کونسلر محمد اقبال بیدل ،سے کا ئونٹی کونسلر ڈاکٹر سفیر حسن برنلے اور کائونٹی کونسلر چوہدری منصف داد ، ایکرینٹن نے شرکت کی۔
AzharAli2اجلاس میں ٹوری ایم پی اوراٹارنی جنرل ڈائینک گریو کے برطانوی پاکستانیوں کے متعلق دیے گئے بیان پر کہ سارے پاکستانی جھوٹے ہیں پر غور کیا گیا۔منتخب نمائندوں نے اس بیان کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایم پی اے کا بیان ان کے حقائق سے نا واقفیت کا کھلا ثبوت ہے۔مقررین نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی محنت کشوں نے سن انیس سو ساٹھ سے ستر کی دہائی میں برطانیہ کی معیشت کو جو جنگ سے تباہ حال ہو چکی تھی کو دوبارہ اپنے پیروں پہ کھڑا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا لیکن بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جو مہم جاری رکھی ہوئی ہے اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
اس موقع پر بینڈل سے کا ئونٹی کونسلر اور رکن کیبینٹ برائے صحت میاں اظہر علی نے اجلاس کو بتایا کہ بینڈل سے توری ایم پی اینڈریو اسٹیفن نے جو پارلیمنٹ میں پاکستانی گروپ کے چیر مین بھی ہیں انہوں نے بھی اس تعصب زدہ بیان کی حمائیت کا اعلان کیا ہے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ ایم پی صاحبان کو پاکستانی نثراد برطانوی شہریوں کے خلاف متعصبانہ روئہ اختیار کرنے پر انے عہدوں سے برطرف کیا جائے۔اس سلسلے میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ کر کے انہیں حالات سے آگاہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں