نوجوان فوٹو گرافر کی فلم ناروے کی بہترین فلم

ایک نو جوان فوٹو گرافر مارٹن رسٹڈ نے ناروے کے بہترین قدرتی مناظر پر مبنی وڈیو بنائی۔صرف چار دنوں میں آدھے ملین لوگوں نے فلم کودیکھا۔اکیس سالہ نو جوان فوٹو گرافر جو برطانیہ میں بزنس مینیجمنٹ کا طالبعلم ہے اسکا کہنا ہے کہ ناروے ہر فوٹو گرافر کا خواب ہے۔اس نے اپنا پروجیکٹ اپنے آبائی ملک ناروے کی تصاویر لینے سے شروع ہوا۔جو اب تک 500,000 افراد دیکھ چکے ہیں۔
نو جوان فوٹو گرافر رسٹڈ نے NRK کی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر دیکھنے کے بعد کئی لوگوں نے کہا کہ وہ ناروے کی سیر کے لیے اپنا سامان باندھ چکے ہیں۔یونیورسٹی میں اس ک کئی دوست ہیں جنہیں وہ اپنا آبائی ملک دکھانا چاہتا ہے۔اس نے اپنے اس سفر کا منصوبہ ایک سال پہلے بنایا تھا اور موسم گرماء کی چھٹیوں کے دوران اسے مکمل کیا۔
رسٹڈ نے کہا کہ ہمیں دنیا میں بہترین فوٹو گرافی کرنے والوں کے طور پر متعارف کرانا ہو گا۔اس لیے کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین نظارے ہیں جو آدھی رات کے سورج سے لے کر پہاڑوں وادیوں اور جھیلوں پر مشتمل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں