نوجوان تارکین وطن میں پولیس کے بارے میں بے اعتباری 

اوسلو میں فیفا سروے کمپنی کے مطابق نوجوان تارکین وطن مقامی نارویجن پولیس پر بہت کم اعتبار کرتے ہیں ۔ان تارکین وطن کا تعلق ایشائی اور افریقی ممالک سے ہے۔اوسلو میں سیکنڈری اسکولوں کے سات ہزار طلباء طالبات سے یہ سروے کیا گیا۔وہ تارکین وطن جن کے والدین کا تعلق غیر ملکی ممالک سے ہے مگر وہ یہاں پیدا ہوئے ہیں انکا رویہ نارویجن بچوں جیسا ہے۔اس لیے وہ مقامی پولیس پر اعتبار کرتے ہیں۔پولیس ڈائیریکٹر نے نوجوان تارکین وطن کی پولیس پر بے اعتباری کی وجہ انکے اپنے وطن میں پولیس کے ساتھ نا خوشگوار واقعات کی وجہ سے ہے۔تاہم ایسے ماحول میں جہاں نو جوان پولیس پر اعتبار نہ کرتے ہوں مل کر کام کرنا مشکل امرہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں