نوجوان بیٹی کی موت کا بدلہ لینے کے لیے ماں نے 5 سال کے دوران بھیس بدل بدل کر جرائم پیشہ گروہ کے 10 قاتلوں کو مار ڈالا

نوجوان بیٹی کی موت کا بدلہ لینے کے لیے ماں نے 5 سال کے دوران بھیس بدل بدل کر جرائم پیشہ گروہ کے 10 قاتلوں کو مار ڈالا

یکسیکو میں اپنی نوجوان بیٹی کے قتل کا انتقام لینے کے لیے ماں نے بھیس بدل بدل کر خطرناک گینگ کے 10قاتلوں کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا اور بالآخر خود بھی ان سفاک قاتلوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئی۔

میل آن لائن کے مطابق اس جرات مند خاتون کا نام مریم روڈریگوئز تھا جس کی نوجوان بیٹی کیرین الیجنڈرا روڈریگوئز کو 2012ءمیں خطرناک گینگ ’لاس زیٹا‘ کے قاتلوں نے اغواءکیا۔ 2014ءمیں لڑکی کی باقیات اس گینگ کے ایک چھوڑے گئے ٹھکانے سے برآمد ہوئیں۔

مریم کو جب تصدیق ہو گئی کہ اس کی بیٹی کو لاس زیٹا نامی کارٹل کے قاتلوں نے مارا ہے، تو اس نے جعلی شناخت اپنا کر اس گینگ کے قاتلوں کا پیچھا شروع کر دیا۔ وہ ایک قاتل کو موت کے گھاٹ اتارتی اور اپنی شناخت بدل کر دوسرے کے پیچھے پڑ جاتی۔ پانچ سال تک اس کا یہ مشن جاری رہا اور اس دوران اس نے 10قاتلوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔ بالآخر 2017ءمیں اسے اس کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس کو 12گولیاں ماری گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں