نواز شریف کا بیٹا تیمارداری کیلئے پاکستان آجائے تو حکومت ۔۔۔گورنر پنجاب نے بڑی یقین دہانی کرادی

نواز شریف کا بیٹا تیمارداری کیلئے پاکستان آجائے تو حکومت ۔۔۔گورنر پنجاب نے بڑی یقین دہانی کرادی

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیٹی اور بیٹا تیمار داری کیلئے آنا چاہتے ہیں تو حکومت کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کریگی۔

اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بہترین ڈاکٹرز نواز شریف کا علاج کر رہے ہیں۔نواز شریف کو علاج کے حوالے سے ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔نواز شریف کے علاج کے حوالے سے جو کچھ بھی ہوا کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں بہت زیادہ کمی آئی ہے، اس وقت نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 7ہزارہیں۔ میڈیکل بورڈنے عدالت کواپنی رائے دینی ہے۔ چوہدری محمد سرور  نے کہا کہ مریم نواز کو صبح جیل بھیجنے کا فیصلہ نیب کا ہوگا حکومت کا نہیں۔ قانون کے مطابق جوممکن ہوامریم نوازکوسہولیات دیں گے۔نوازشریف کا بیٹااوربیٹی لندن سے تیمارداری کےلیے آناچاہتے ہیں۔حکومت کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرےگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں