نوازشریف پچھلی مرتبہ مسجد نبویﷺ گئے تو لوگوں نے نعرے لگا دیئے لیکن اب شہبازشریف گئے تو ان کے ساتھ کیا ہوا؟انتہائی حیران کن خبر آ گئی

d

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں ان کی ملاقات مسجد نبوی ﷺ میں ترکی کے وزیراعظم سے بھی ہوئی اور اس موقع پر وہاں موجود افراد نے وزیراعلیٰ کا انتہائی محبت سے استقبال بھی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف جب پچھلی مرتبہ مسجد نبوی ﷺ گئے تو انہیں اپنے مخالف نعروں کا سامنا کرنا پڑا لیکن شہبازشریف کے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا بلکہ وہاں موجود افراد نے شہبازشریف کے ساتھ محبت کا اظہار کیا ۔ان تاثرات کا اظہار شہبازشریف فیس بک پر جاری پیغام میں کیا اور انہوں نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں ۔

شہبازشریف کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ لوگوں کی محبت اور اپنایت نے میرے دل کو چھو لیاہے ،جس طرح انہوں نے میرا استقبال کیا وہ دل موہ لینے والاہے ،جب بھی مسجد نبوی ﷺ جانے کی سعادت نصیب ہوتی ہے تو روحانی سکون میسر آتاہے ،اللہ ہماری مغفرت فرمائے ۔

شہبازشریف کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اس موقع پر سخت سیکیورٹی دی گئی ہے اور لوگ ان کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں جبکہ کچھ افراد تصاویر بھی بنا رہے ہیں ،ایک تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک بوڑھی خاتون شہبازشریف کو سر پر پیار دے رہی ہے ،یہ مناظر بھی دل کو چھو لینے والے ہیں ۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کے امیدوار کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیاہے جس کے فوری بعد وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہوئے ہیں جسے انتہائی غیر معمولی قرار دیا جارہاہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں