نعت خوان سکینہ بی بی کے گھر پر محفل میلاد

نعت خوان سکینہ بی بی کے گھر پر محفل میلاد

رپورٹ نما ئیندہء خصوصی

اوسلو کی معروف نعت خواں بی بی سکینہ کے گھر پر جمعہ کی شام کو محفل میلاد منعقد ہوئی۔اس روح پرور محفل میں خواتین اور بچیوں نے نعت خوانی کی اور ایک خاتون نے نبی پاک کی زندگی پر درس بھی دیا۔درس میں در شہوار نے مختلف اسلامی روایات کی وجہ بیان کی اس میں نبی پاک آنحضرت محمد ۖ کا نام مبارک سن کر انگوٹھوں کو چومنے کی روائیت اور مدینہ شریف کو یثرب کی بجائے طیبہ کہنے کی روایات کا ذکر تھا۔سکینہ بی بی نے اور چاند بی بی نے نعتوں کے ساتھ ساتھ نعتیہ اشعار اور سیف الملوک سے منتخب کردہ اشعار سنا کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔نعتوں کے ساتھ ساتھ اشعار سنانے کی وجہ سے میلاد میں نعتیہ مشاعرہ کا سماں بندھ گیا۔آخر میں سکینہ بی بی نے مہمانوں کو پر تکلف کھانے کی ضیافت دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں