نسلی منافرت کا ارتکاب کرنے والے شخص کو قید اور جرمانے کی سزاء

نارویجن عدالت نے ایک ساٹھ سالہ شخص کو ایک عورت اور بچے کو بس میں نفرت آمیز سلوک کرنے کے جرم میں بائیس دن کی قید با مشقت اور ایک ماہ کی تنخواہ کی رقم جرمانے میں ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ دو ہزار بیس۰ ۲۰۲ میں اوسلو کے علاقے گرن لاند سے چلنے والی بس نمبر سینتیس میں پیش آیا۔جب بس میں ایک عورت اپنے چھ سالہ بھتیجے کے ساتھ سوار ہوئی اور اس شخص کی سامنے والی سیٹ پر بیٹھ گئی۔جس پر مذکورہ مجرم نے انہیں وہاں سے کہیں اور جا کر بیٹھنے کا مطالبہ کیا جبکہ اس نے انہیں نیگر بھی کہا اور یہ بھی کہا کہ اللہ اکبر کہنے والے صرف لوگوں کو مارتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اس نے ان سے یہ ملک چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں