ناروے کے نئے وزیر اعظم یونس گہر نے اپنی سیٹ سنبھال لی

ناروے کے نو منتخب وزیر اعظم یونس گہر نے وزیر اعظم کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے کرنے کے بہت سے کام ہیں جن میں سب سے اولین کام اسٹیٹ بجٹ ہے۔جو کہ ٹاپ لسٹ پر ہے۔ نو منتخب وزیر اعظم یونس گہر نے جمعرات کی شام اوسلو کے مرکز میں واقع اپنے آفس میں صحافیوں سے گگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب سے اہم کام ملکی بجٹہے جس میں کئی لوگ شامل ہیں۔اب ان لوگوں کی باری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک سو دنوں کا کام ہے جس کے چالیس پوائنٹ ہیں۔ جمعرات کے روز انہوں نے اپنی حکومت کے نو جوان لوگوں کی ٹیم پیش کی۔اس ٹیم میں دس خواتین اور نو مرد حضرات شامل ہیں جن کی اوسط عمر چھیالیس ۶۴ برس ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں