ناروے کے صوبائی انتخابات میں نمایاں جیت حاصل کرنے والے امیدوار شاہد جمیل

ابتدائی نتائج
صوبہ آکرش ہوس سے کھڑے ہونے والے صوبائی امیدوار شاہد جمیل نے بتایا کہ بدھ کی شام تک ووٹوں کی گنتی مکمل نہیں ہوئی تھی تاہم آرکش ہوس چونکہ ایک چھوٹا صوبہ ہے اس لییوہاں جمعرات تک ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کا امکان ہے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق شی اورلانگ ہوس سے کونسلر کی سیٹ کے امیدوار اور تحریک انصاف کے ناروے میں لیڈر شاہد جمیل امیدواروں کی لسٹ میں چوالسویں نمبر سے چوتھے نمبر پہ آ گئے تھے۔جبکہ کل سنتالیس امیدوار لسٹ میں تھے۔یہ نتائج ابتدائی گنتی کے بعد مرتب ہوئے تھے۔شاہد جمیل صاحب نے اپنی اس کامیابی پر بہت اطینان اور خوشی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا پہلا تجربہ ہے اور میں دوسرے میں ناروے میں بھی نیا ہوں۔اس لیے میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ مجھے اتنی بڑی کامیابی مل رہی ہے۔انہوں نے انتخابی نتائج سے اچھی امید اور کامیابی کی توقع ظاہر کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئی حکومتی پایسی کے مطابق اب آکرش ہوس اور صوبہ نوردرے استراند کو اکٹھا کر دیا جائے گا۔ نئے صوبے کا نام نوردرے فولو ہو گا۔اس طرح انتخابات جیتنے کی صورت میں شاہد جمیل ان دونوں صوبوں کی نمائندگی کریں گے۔جبکہ اس صوبے میں سرخ اور سبز ماحولیاتی پارٹیاں حکومت بنائیں گی۔ جبکہ یہاں سب سے ذیادہ ووٹ ہوئرے پارٹی نے لیے ہیں جو کہ چودہ فیصدہیں۔
source urdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں