ناروے کے شہر ہامر فیسٹ کو بلند وائرس کی شرح کی وجہ سے ریڈ زون قرار

پورے ناروے میں اس وقت ہامر فیسٹ سب سے ذیادہ وبائی امراض کی لپیٹ میں آنے والے مریضوں کی وجہ سے خطرناک علاقہ قرار دے دیا گیا۔ہامر فیسٹ میں مریضوں کی شرح ہر ایک لاکھر میں اوسطاً دو ہزار پنتالیس ہیں۔جو کہ اس وقت دوسرے علاقوں کی نسبت سب سے ذیادہ اوسط ہے۔اس وجہ سے ہامر فیسٹ کا صحت کے مراکز اگلے چودہ روز کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
اس وقت مقامی کاؤنٹی کے پاس اس صورتحال کو قابو کرنے کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے لیکن وہ قومی پالیسی صحت ہی اپنا ئے ہوئے ہے۔

یہ ایک خطرناک اور سنجیدہ صورتحال ہے۔یہ بات شہر کی میئر مریانے سواٹسن نے روزنامہ آلٹا پوسٹن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں