ناروے کے ساحلی شہر ستوانگر میں عالمی کانفرنس کا انعقاد

ناروے کے ساحلی شہر ستوانگر میں عالمی کانفرنس کا انعقاد

نامہ نگار، عارف کسانہ

عالمی توانائی کانفرس ستانوگر ناروے میں شریک ناروے میں پاکستانی سفیر اشتاق اندرابی، اعزازی قونصلر راجہ ناصر حسین، فسٹ سیکریٹری نعیم صابر، سعودی عرب کے سفیر اور ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ نمایاں ہیں۔

کانفرنس میں ایک سو نو   109 ممالک کے فراد نے شرکت کی۔شرکاء میں متعلقہ ممالک کے وزرائاور توانائی کے شعبے کے اہم افرادشریک ہوئے۔کانفرنس میں ناروے میں  متعین پاکستانی سفیر اشتیاق اندرا بی،فسٹ سیکرٹری نعیم صابرخا  ن اور اعزازی قونسلر برائے سرمایہ کاری ۔راجہ ناصرحسین نے شرکت کی۔جب کہ پاکستان جو شدید توانائی کے بحران کا شکار ہے  وہاں کے کسی بھی حکومتی وزیر یا تیل و گیس کے شعبے کے ذمہ داروںنے شرکت نہیں کی۔
عالمی توانائی کانفرنس کا یہ سلسلہ انیس سو چورھت 1974 ر میں شروع ہوا تھا۔اورحالیہ کانفرنس اور نمائش میں دنیا کے ایک سو نو  109 ممالک کے مندوب اور ساٹھ ہزار افرا امڈ آئے۔ناروے میں پاکستان کے سفیر اشتیاق اندرا بی اور اعزازی قونسلر راجہ ناصر نے توانائی کے مختلف شعبہ جات  کے  اہم بین الاقوامی اداروںسے مفید بات چیت کی۔انہوں نے پاکستان میں توانائی کے بحران اور اس کے حل میں متعلقہ اداروں سے تعاون پر مذاکرات کیے۔راجہ ناصر حسین نے کانفرنس میں شریک وزراء اراکین پارلیمنٹ ،  اورتیل کمپنیوں کے اداروں کے سربراہوںاور اہم افراد کے اعزاز میںاپنی رہائش پر عشائیہ بھی دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں