ناروے کے آبی راستوں کے بارڈر میں فیری کنٹرول میں توسیع

ناروے میں اگلے چھ ماہ کے دوران سن دو ہزار اٹھارہ کے گیارھویں ماہ تک فیری کنٹرول لاگو کیا جائے گا۔اسکا مقصد دہشت گردی کا سد باب کرنا ہے۔یہ بارڈر کنٹرول سویڈن،ڈنمارک،جرمنی اور آسٹریا سے آنے والی فیریز پر کیا جائے گا۔اس لیے کہ فرانس جرمنی سویڈن اور ڈنمارک کی طرح ناروے بھی دہشت گردی کے خطرے سے دوچار ہے۔اس لیے کہ یہاں کئی پناہ گزین ایسے ہیں جن کا پس منظر نا معلوم ہے۔
سن دو ہزار پندرہ میں ناروے نے پناہ گزینوں کی آمد پر آئین کی شق نمبر انتیس کے مطابق بارڈر کنٹرول Border Code for the Schengen Area متعارف کروایا۔جبکہ ماہ مئی میں یورپین بارڈر کنٹرول نے اعلان کیا کہ وہ مزید اس قسم کا بارڈر کنٹرول کوڈ متعارف نہیں کروائیں گے۔اس لیے ناروے شدید خطرے کی صورت میں ایمرجنسی بارڈر کنٹرول کوڈ استعمال کرتا ہے۔
scanips/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں