ناروے کی علامتی جنگ

ماہر حکمت عملی Helge Lurås ہیلگے لیو روس کا کہنا ہے کہ انتہا پسند گروپوں کے خلاف ناروے کی جنگ علامتی جنگ ہے۔ناروے اپنے پانچ آفیسر امریکہ بھیج رہا ہے جہاں وہ امریکہ کے ساتھ مل کر آئی ایس آئی کے خلاف منصوبہ بندی کریں گے۔یہ قدم امریکہ نے شمالی عراق کی اس درخواست اپر اٹھایا جس میں عراقی حکام نے آئی ایس کے باغی گروپوں کی سرکوبی کے لیے مدد مانگی تھی۔
بین الاقوامی ماہر حکمت عملی نے نارویجن اخبار آفتن پوستن کو بتایا کہ موجودہ صوتحال سے خودامریکہ بھی فضا اور زمینی فوج کے ذریعے نبٹ سکتا ہے ۔لیکن امریکہ ک لیے یہ اہم ہے کہ کتنے ممالک ا سکے ساتھ ہیں۔نارویجن اخبار آفتن پوستن کے مطابق نارویجن فوج جزوی طور پر نیٹو کی فوج میں شمولیت اختیار کرے گی۔سیکورٹی وزیراینے ایرکسن سوروئیڈے Ine Eriksen Søreide
کاکہنا ہے کہ اس آپریشن میں شرکت سے نارویجن فوج کی بہتر ٹریننگ ہو جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں