ناروے کا فرانس کو دہشت گرد حوالے کرنے سے انکار

فرانس نے ناروے سے دہشت گردی میں ملوث ایک چھپن سالہ شخص حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔جو کہ ناروے نے مسترد کر دی ہے۔اس شخص نے سن انیس سو بیاسی میں فرانس کے ایک یہودی ریستوران میں دہشت گردی کی تھی۔
یہ شخص انیس سو اکانوے میں اپنی بیوی اور چار بچوں کے ساتھ ناروے منتقل ہو گیا اور نارویجن نیشنلٹی لے لی۔
میں یہ بتا نا چاہتا ہوں کی نارویجن اپنے شہریوں کو دوسروں کے حوالے نہیں کیا کرتے۔یہ بات سیکورٹی پولیس ٹرونڈ ہائوگ باکن Trond Hugubakkenنارویجن اخبار ڈاگ بلادے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یہ دہشت گردی تیس سال پہلے ہوئی تھی ۔اس لیے نارویجن قانون کے مطابق یہ کیس بہت پرانا ہو گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں