ناروے نے امیگریشن ممالک میں اپنی پوزیشن کھو دی۔۔۔۔۔۔

ناروے امیگریشن ممالک میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تارکین وطن کے لیے سہولتوں کے لحاظ سے ناروے کا نمبر 6ہے۔ جبکہ سویڈن اس وقت ٹاپ لسٹ پر ہے۔ اور وہ تارکین وطن لوگوں کے لیے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ سویڈن کے بعدجن ممالک کا نمبر آتا ہے ان میں سوئزرلینڈ ، جرمنی ، اسٹریلیا شامل ہیں جبکہ شمالی ممالک میں ناروے کا نمبر 2ہے۔ فن لینڈ اور ڈین مارک کا نمبر 9 اور 10 ہے۔یہ سروے کل 80 ممالک کے بارے میں کیا گیا ہے۔ امیگریشن ممالک میں امریکہ کا نمبر 7ہے۔ یہ سروے رپورت واشنگٹن پوسٹ نے شائع کی ہے۔ یہ خبر نارویجن اخبار وی جی میں شائع ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں