ناروے میں چالیس ہزار بے روزگار نو جوان

ایک حالیہ سروے کے مطابق چالیس ہزار نارویجن نو جوان اس وقت NEET نامی گروپ یعنی Not in employment education and training سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ نو جوان ناروے کے نیشنل روزگار کے ادارے میں بھی رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ان کے اخراجات یا تو ان کے والدین پورے کرتے ہیں یا پھر یہ لوگ خود غیر قانونی کام کرتے ہیں یا پھر مختلف جرائم کرتے ہیں۔
ان لوگوں کے بارے میں قطعی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے تاہم یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ یہ ایسے افراد ہیں جو کہ واپس اپنے والدین کے ساتھ منتقل ہو چکے ہیں۔یا پھر جسمانی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں یہ بات فافو کی محقق این ہیگے نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات کرت یے ہوئے بتائی۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں