ناروے میں پراپرٹی میں خسارے کا رجحان

نارویجن ہومز آرگنائیزیشن کے مطابق ناروے میں بڑہتی ہوئے آبادی کے تناسب کے مطابق رہائشوں میں اضافہ نہیں ہو رہا ۔ NHO کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اس وجہ سے ناروے میں پراپرٹی کے کاروبار پر کئی قسم کے منفی اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔
آرگنائیزیشن نے بتایا کہ سن دو ہزار سے لے کر اب تک اوسلو کی آبادی میں ایک لاکھ تیس ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔جبکہ اوسلو میں آبادی کے تناسب سے چودہ سال پہلے کے مقابلے میںتیس ہزار رہائشیں کم ہیں۔جبکہ بڑہتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے تعمیراتی کام نہیں ہوا۔اس کے علاوہ پراپرٹی کی ذیادہ قیمتوں کی وجہ سے لوگ لون لے کر گھر بنانے سے قاصر ہیں۔اس طرح اوسلو میں موجودہ سائز کے 67000 نئی رہائشیں بنانے کی ضرورت تھی مگر اس کے بجائے صرف 370000 نئی رہائشیں تعمیر کی گئیں۔
NHO نے دو خاص وجوہات کی نشاندہی کی ہے جس کی وجہ سے نئے گھر تعمیر نہیں ہو سکے۔
نیا تعمیراتی معیار،کارکنوں کی مہنگی اجرت ،مہنگا تعمیراتی میٹیریل اور بغیر مزید پروڈکشن کے۔اس وجہ سے مرکزی علاقے میں جائدا کی قیمتیں بلند ہو گئی ہیں کیونکہ مقامی ادارے لوگوں کی ضرورت کے مطابق گھر مہیاء کرنے سے قاصر ہیں۔
آرگنائیزیشن کے اندازے کے مطابق سن دو ہزار چودہ میں تعمیراتی کام صرف چار فیصد ہو گا اور دو ہزار پندرہ تک رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں