ناروے میں وبائی مرض کے کنٹرول کے لیے نیا قانون جاری

اتوار کی شام نارویجن حکومت کی جانب سے وبائی امراض پر قابو پانے کے یے اٹھارہ جنوری تک ہر قسم کی عوامی سرگرمیوں، مشاغل کھیلوں اور پرائیویٹ گھریلو ملاقاتوں پر پابندی لگا دی ہے۔گھریلوں ملاقاتوں میں گھر کے افراد کے علاوہ پانچ افراد سے ذائد افراد کو جانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔کسی سالگرہ کی صورت میں گھر سے باہر پانچ افراد اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ نہیں ہے۔اس پابندی کا اطلاق اسکولوں کے بچون اور ان کے والدین پر بھی ہوتا ہے۔ جبکہ مذہبی تقریبات میں دو سو افراد کسی پارٹی ہال میں دو فٹ کے فاصلے پر فکس سیٹوں پر بیٹھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ریستورانوں اور دوسرے عوامی مراکز پر شراب پیش کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں