ناروے میں مسلم کمیونٹی کی نگرانی

ناروے میں مسلم کمیونٹی کی نگرانی

ناروے کی سیکورٹی پولیس دو مسلم گروپوں کی نگرانی کر رہی ہے۔یہ بات ناروے کے انٹیلیجنس محکمے کے حکام نے ایک بیان میں کہی۔اس ادارے نے بتایا کہ کئی مسلمانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔جن کی بظاہر کوئی خاص وجہ نہیںسوائے ان کے یقین کے۔تاہم کمیٹی کے ارکان نے ان دو مسلمان گروپوں کی نشاندہی نہیں کی۔
ای او ایس EOSکے ادارے کے مطابق سیکورٹی پولیس نے کئی ایسے افراد کو مشکوک افراد کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے جن پر کمیٹی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ا یسے افراد کو محض مذہب کی بنیاد پر رجسٹر نہیں کیا جانا چاہیے۔بقول ایل بیورگ کے ان کے خیال میں ان کی رجسٹریشن غیر منصفانہ ہے۔اور پروٹوکول کے منافی ہے۔اس کے علاوہ کئی افراد مشکوک افراد کی فہرست میں پچھلے پانچ برسوں سے موجود ہیں اور انہیں اس لسٹ سے خارج نہیں کیا گیا۔تاہم انہوں نے اس سلسلے میں کہا کہ اس بات کا یقین ہونا ضروری ہے کہ کسی مشکوک شخص میں شدت پسندی یا تشدد کا مادہ کتنا ذیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا نادازہ کرنا بہت مشکل ہے کہ کب کوئی معتدل مسلمان حدوں کو عبور کر کے انتہا پسند بن جائے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں