ناروے میں غیر قانونی ادویات

نارویجن فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی نے پچاس سے ذائد ایسی ادوایات پر چھاپہ مارا ہے جن پر لگے ہوئے لیبل غیر قانونی تھے۔ان لیبلز میں ان میں صحٹ کی بہتری کے بارے میں غلط دعوے درج تھے۔جنہیں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
نارویجن ہیلتھ سیکشن آفیسر آرے تھمر برگ نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں موجود ہر دس میں سے نو ادویات جنکا تجزیہ کیا گیا تھا غیر معیاری تھیں یہ صورتحال نا قابل قبول ہغذائی سپلیمنٹ کو کو دوا قرار نہیں دیا جا سکتا نہ ہی انہیں اس دعویٰ کے ساتھ فروخت کیا جا سکتا ہے کہ وہ بیماری کو کم کرتی ہیں یا روک سکتی ہیں جبکہ اس سلسلے میں ایسے پیغامات بھی نہیں دکھائے جا سکتے جو کہ ڈاکٹروں یا صحت کے عملے کی جانب سے ہوتے ہیں۔
نارویجن فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ان دواؤں کے بارے میں مختلف دعووں کی روک تھام کرتے ہوئے مختلف ذراء پر پابندی لاگانے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ان میں ان ادوایات کے بارے میں مختلف ویب سائٹس،میگزین، اخبارات، ٹی وی اور سوشل میڈیا کے اشتہارات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں