ناروے میں عید الفطر کا تہوار

اس سال ناروے میں مختلف ممالک کے مسلمانوں نے عیدالفطر روائیتی طریقے سے سوموار کے روز منائی۔تمام مسلمانوںنے اپنی مقامی مساجد میں نماز عید ادا کی۔شام کو مختلف فنکشن ہالز اور ہوٹلوں میں عید ملن پارٹیوں کا اہتمام کیا گیا۔جہاں مسلمان اپنے خاندانوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ناروے میں عید ملن پارٹیوں کا سلسلہ عید کے بعد بھی کئی ہفتے تک چلتا ہے۔وہ لوگ جو اپنے کام کی وجہ سے عید کے روز عید نہیں منا پاتے ویک اینڈ پر عید ملن پارٹیوں میں شریک ہو جاتے ہیں۔
عید سے پہلے اوسلو اور دیگر شہروں میں بھی چاند رات منائی گئی۔جہاں لڑکیوں نے مہندی لگوائی ۔اس کے علاوہ اوسلو کے گرن لاند بازار میں چوڑیوں اور عید کے کپڑوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔تاہم فلسطی میں اسرائیلی بر بریت کی وجہ سے لوگ افسردہ بھی تھے اور ان مظالم پر دکھ کا اظہار کر رہے تھے۔مقامی ٹی وی چینلوں پر عید کے تہوار کی کوریج بھی کی گئی۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں