ناروے میں سویڈن اور ڈنمارک سے کم پناہ گزین

نارویجن محکمہء امیگریشن کے مطابق اس سال پچھلے برس کے مقابلے میں کم پناہ گزین آئے ہیں۔ جب کہ اس کے مقابلے میں ڈنمارک ا ور سویڈن میں ذیادہ پناہ گزین آئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈنمارک نے شام سے ذیادہ پناہ گزین وصول کیے ہیں۔
جب کہ سویڈن کو اس ضمن میں پورے یورپ میںخاص امتیاز حاصل ہے ۔سویڈن کے پاس پناہ گزینوں کی نمایاں طور پر ناروے سے ذیادہ طویل فہرست ہے۔سویڈن میں ستر ہزار جب کہ ڈنمارک میں تیرہ ہزار شامی پناہ گزین آئے ہیںپچھلی دہائی میں یہ پہلا موقع ہے کہ ڈنمارک میں ناروے سے ذیادہ پناہ گزین آئے ہیں۔جبکہ امیگریشن بورڈکے مطابق اگلے سال سویڈن میں ایک لاکھ سے ذائد شامی پناہ گزین متوقع ہیں۔
جبکہ ڈنمارک میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ایک نیا رجحان ہے ۔اس کے مقابلے میں ناروے میں کم پناہ گزین آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں