ناروے میں سماجی امداد حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ

ناروے میں سماجی امداد حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ

ناروے میں ہرچوتھا شخص سوشل امدا د لے رہا ہے ۔یہ امداد کم آمدن والے خاندانوں کو مختلف تفریحات اور بچوں کو سیرپر لے جانے کے لیے دی جاتی ہے۔محکمہ برائے اطفال ،نو جوان اورفیملی افئیرز سالانہ ایک اعشاریہ چونتیس ملین کرونے اس مد میں مختلف میو نسپلٹی اور فلاحی تنظیموں کو دیتا ہے۔اس رقم کا مقصد کم آمدن والے خاندانوں کے بچوں کو تفریحات اور سیر کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
خبر رساں ایجنسی این آ رکے کے مطابق درخوستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ کے بعد ایک سو اٹھائیس میونسپلٹیوں میں سے چارسو اٹھائیس درخواستیں فنڈز کے لیے موصول ہوئیں۔
کم آمدن والے خاندانوں کو امداد مہیاء کرنے کے منصوبہ کا آغاز سن دوہزارچودہ میں ہوا۔جبکہ ا سوقت ناروے میںچوراسی ہزارغریب اور نو عمر بچے غریب خاندانوں میں پل رہے ہیں۔اس سال ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں