ناروے میں سربیا کے آٹھ افراد جعلسازی کے الزام میں برطرف

ناروے میں مکانوں کی تعمیر کے لیے پیش کیے جانے والے آٹھ سرٹیفکیٹ جو کہ سربیا کے افارد نے پیش کیے جعلی نکلے ۔اس لیے انہیں بر طرف کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ساس برگ میں ایک آضر کار پینٹروں کے کاغذات کاؤنٹی کے دفتر میں جمع کروا رہا تھا۔وہاں کاغذات کی پڑتال کے دوران انکے جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔یہ کار پینٹر صوبہ اوسفولڈکے بہت بڑے تعمیراتی پراجیکٹ میں کام کی غرض سے رکھے گئے تھے۔جب ان کارکنوں کے سرٹیفکیٹس کو سربیا میں متعلقہ اداروں میں جانچ کے لیے بھیجا گیا یہ پتہ چلا کہ گیارہ میں سے آٹھ ورکروں کے سرٹیفکیٹس جعلی ہیں۔ان آٹھ کارکنوں نے تسلیم کر لیا کہ یہ سرٹیفکیٹس جعلی ہیں انہیں ناروے سے پانچ برس تک کی مدت کے لیے برطرف کر دیا گیا۔
اب ساس برگ پولیس اسٹیشن کے محکمہء امیگریشن نے علاقے میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں کے کاغذات کی پڑتال مزید سخت کر دی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں