ناروے میں ستر ہزار نئی ملازمتیں

ناروے میں ستر ہزار نئی ملازمتیں
اس وقت جبکہ پورے یورپ میں بیروزگاری کا عفریت منڈلا رہا ہے، نارویجن وزیراعظم ( Jane Stoltenberg)  جین استاتن برگ نے  نارویجنوں کو ستر ہزار نئی ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نئی ملازمتوں کے گراف میں مزید ستر ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہو گا۔یہ بات وزیر اعظم نے ایک مالیاتی اخبار   Narings liv
سے ایک گفتگو کے دوران کہی۔اسکا مطلب ہے کہ ناروے میں کم بیروزگاری کی شرح یعنی   3,3  فیصد کا حدف برقرار رہے گا۔
یہ نئی ملازمتیں پبلک اور سرکاری دونوں قسم کے اداروں میں فراہم کی جائیں گی۔
نارویجن وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ ناروے  اپنے شہریوں کو ہمیشہ سے ذیادہ روزگار فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر کے رہے گا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تیل سے حاصل ہونے والی آمدن کا کم سے کم حصہ اگلے برس کے بجٹ میں استعمال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں