ناروے میں ذاتی فرم تارکین وطن کی ترجیحات

ڈی این بی کی سروے رپورٹ سن دو ہزار بارہ کے مطابق پچاس ہزار نارویجن اپنی فرم بنانے کی خواہش کرتے ہیں۔جبکہ تیس تا پینتیس ہزار نئی فرم رجسٹر کی جاتی ہیں ۔اس لیے کہ یہاں کوئی کمپنی رجسٹر کرانا آسان ہے۔مگر پانچ برس بعد پچاس تا ساٹھ فیصد کمپنیاں خسارے کا شکار ہو جاتی ہیں۔
ایمبیشن ڈاٹ این او پچھلے سات برس سے کام کر رہی ہے اور چائینز ڈاٹ این او تین برس سے کام کر رہی ہے۔دونوں کمپنیوں کو شروع میں سخت مشکلات کا سامنا رہا لیکن اب یہ کمپنیاں کامیاب ہو چکی ہیں۔
مارکیٹ کا رجحان،نیٹ ورک اور استقلال تین ایسی خوبیاں ہیں جو اپنا کاروبار جمانے کے لیے ضروری ہیں۔
ناروے میںاس وقت تارکین وطن گروپ میں ترکی اور چین کے لوگ کامیاب بزنس کر رہے ہیں۔پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد یہاں کاروبار کر رہی ہے مگر انکاذیادہ کام کھانے پینے کی اشیاء اور ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ ہے۔پاکستان کے خراب حالت کی وجہ سے پاکستانی گروپ کی کارکردگی مارکیٹ میں بہت اچھی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں