ناروے میں دنیا کی پہلی حیوانی پولیس فورس کا قیام

ناروے میں جانوروں کے حقوق کے تحفظ اور جمہوری حقوق کے تحفظ کا منصوبہ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ نارویجن حکومت نے جانوروں کے لیے آزمائشی بجیادوں پر پولیس فورس کے قیام کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔اسے تاریخی فیصلہ قرار دیا گیا ہے۔وزیر زراعت سلوی ty) Sylvi Listhaug (FrP/Progress Par نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ھیوانات کے لیے پولیس فورس کے منصو بے کو مکمل کرے گی۔
ترقیاتی پارٹی اور وزیر انصاف مل کر اس منصوبے کی تشکیل کر رہے ہیں۔دونوں وزراء نے اس منصوبے کی تکمیل اور عمل درآم دکے لیے ایک گروپ تشکیل دے دیا ہے۔محکمہء خوراک کے اراکین کا کہنا ہے کہ ناروے میں جانوروں کے سلسلے میں رائج قوانین نا کافی ہیں جس کی بڑی وجہ پولیس کی جانوروں سے نا واقفیت ہے۔
محکمہء تحفظ برائے حیوانات کی اٹارنی لینے کلیو لینڈ Line Kleveland کا کہنا ہے کہ حیوانات کے لیے پولیس فورس کی تشکیل جانوروں کے حقوق کی فتح ہے۔اکثر نارویجن سیاسی پارٹیوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں