ناروے میں دس ہزار شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے کے مسلہء پر عدم اتفاق

نارویجن پارلیمنٹ میں دس ہزارشامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے کی تجویز کو بیشتر سیاسی پارٹیوں نے مسترد کردیا ہے۔حکومتی پارٹی کے مطابق شامی پناہ گزینوں کے لیے حکومتی بجٹ ترجیحات کی فہرست میں کافی نیچے ہے۔جبکہ نیشنل پراگرس پارٹی نے شامی پناہ گزینوں کے لیے بجٹ مختص کرنے کے لیے انکار کر دیا۔
مختلف پارٹیوں کے درمیان بحث کا یہ نتیجہ نکلا کہ اگر ناروے دس ہزارشامی پناہ گزینوں کو پناہ دے گا تو اس کے لیے بجٹ فراہم نہیں ہو سکے گا۔کئی مرکزی ذرائع اور پارٹیاں ا س بات پر متفق ہیں کہ شامی پناہ گزینوں کا مسلہء ایک مشکل امر ہے۔نارویجن اخبار داگ آویسن
Dag avisen کے مطابق پارلیمنٹری پارٹیاں پناہ گزینوں کی کم تعدادکو لینے کے لیے رضامند ہو سکتی ہے۔جبکہ ایک اور ممکنہ حل یہ بھی ہو سکتا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کی اس تعداد کو آنے والے سالوں میں بانٹ لیا جائے تاہم فی الحال پارلیمنٹ کے پاس اس مسلہ کا کوئی ٹھوس حل نہیں ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں