ناروے میں تین سو سرکاری ملازمین کی آمدن وزیر اعظم سے بھی ذیادہ

اوسلو یونیورسٹی کے مالیاتی شعبے میں ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے نتائج نے سب کو چونکا دیا۔اس رپورٹ کے مطابق ناروے میں سرکاری شعبوں کے سربراہان اور مینیجرزکی ماہانہ تنخواہوں کا تخمینہ نارویجن وزیر اعظم کی تنخواہ میں اضافہ کے تناسب سے لگایا گیا ہے۔یہ تحقیق اوسلو یونیورسٹی میں ماسٹر گریڈ کا تحقیقی مقالہ لکھنے والے طالبعلم یورگن نے لگایا۔تحقیقی مطالعہ کے لیے یورگن نے سن انیس سو ستانوے
۷۹۹۱سے لے کر سن دو ہزار بیس۰۲۰۲ کا درمیانی عرصہ منتخب کیا تھ۔
یورگن ٹوائٹ سینڈ برگ کی تحقیقی کے مطابق سرکاری شعبوں میں کلیدی عہدوں پر کام کرنے والے عہدے داروں کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ چونسٹھ فیصد کے تناسب سے کیا گیا تھا جو کہ نجی شعبے کے سربراہان کی نسبت سے بھی ذیادہ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں