ناروے میں تمام اسٹیشنوں پر تمباکو نوشی کی پابندی

یکم ستمبر سے پورے نارو ے کے تما ٹرین اسٹیشنوں پر تمباکو نوشی کی پابندی لگا دی جائے گی۔اس قانون میں جولائی میں تبدیلی کی گئی تھی۔اس قانون کے مطابق تمام پبلک مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی لگائی جائے گی۔نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریٹر سیلیا Cessilia نے کہا کہ ہم اس قانون پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کریں گے۔یہ پابندی برقی سگرٹوں پر بھی لاگو ہو گااور تمام اسٹیشنوںور پلیٹ فارموں کے اندر اور باہر سگریٹ نوشی کی پابندی ہوگی۔
اس مقصد کے لیے بورڈ آویزاں کیے جائیں گے اور ایش ٹریز ہٹا دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹرین کمپنیوں نے انکے اس قانون کی حمائیت کی ہے۔اور انہوںنے امید ظاہر کی کہ مسافر بھی اس قانون کا خیر مقدم کریں گے۔
نئے قانون کے مطابق ہیلتھ سنٹروں اور دوسرے پبلک مقامات پر بھی اس قانون کا اطلاق ہو گا جب کہ اسکول اور نرسری اسکول بھی ان میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں