ناروے میں تارکین وطن اور ملازمتیں

                                                                                                                                                                                                                                

                            ناروے میں تارکین وطن اور ملازمتیں

ناروے میں مقیم تارکین وطن کو تین گروپوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ان میں ایک وہ جو خاندان کی بنیاد پر سیٹ ہوتے ہیں دوسرے وہ جو کہ کسی قسم کی پناہ کے ذریعے یہاں آئے ہیں۔جبکہ تیسری قسم کے تارکین وطن ملازمت کے سلسلے میں یہاں سیٹل ہوئے ہیں۔وہ گروپ جو ملازمتوں کے ذریعے یہاں سیٹل ہوئے ہیں بہت جلد ایڈ جسٹ ہو جاتے ہیں۔جبکہ پناہ گزینوں کو ملکی سطح پر قابل بنانے کے لیے تعارفی اور تربیتی پروگرام دیے جاتے ہیں۔تاہم وہ خواتین جو شادی کے ذریعے سے ناروے آتی ہیں۔ان کے پاس نارویجن زبان سیکھنے کے حقوق نہیں ہوتے۔وہ ہر معاملے میں اپنے جیون ساتھی کی دست نگر ہوتی ہیں۔جس کی وجہ سے وہ نارویجن ملازمتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتیں۔جبکہ پاکستانی،ترکی،صومالی اور افغانی گروپوں کی عورتیںدوسرے گروپوں کی نسبت بہت کم ملازمتیں کرتی ہیں۔جبکہ سیاستدان اور میڈیا اس گروپ کو با روزگار دیکھنا چاہتا ہے۔حالانکہ یہ گروپ کام نہیں کرنا چاہتا۔نارویجن آنے والوں کی اکثریت یہاں نارویجن زبان سیکھ کر ملازمتیں حاصل کرنا چاہتی ہے۔جبکہ یہ آسان نہیں۔ایک تحقیق کے مطابق نارویجن ناموں والی درخواستگزاروں کو بہت کم یا نہ ہونے کے برابر انٹرویو کے لیے بلایا جاتا ہے۔جبکہ دوسرے تارکین وطن کے گروپوں میں نارویجنوں جتنے لوگ ہی ملازمتیں کرتے ہیں۔ان میں چلی،تامل اور فلپائن کے لوگ شامل ہیں۔

                                                                                                                                                                                        

اپنا تبصرہ لکھیں